(یو این آئی) اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے دیوریا سے دہلی تک کے سفر کے ذریعے آج ’’مشن یوپی‘‘ کی شروعات کر دی۔
اس کے تحت مسٹر گاندھی
دیوریا سے دہلی تک تقریبا ڈھائی ہزار کلومیٹر کی یاترا کریں گے۔
اس یاترا سے اتر پردیش میں گزشتہ 27 برسوں سے اقتدار سے باہر کانگریس کو پٹری پر لانے کیلئے کسانوں اور نوجوانوں سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔